اسکینڈلز

سدھارتھ ملہوترا پر لاکھوں روپے لوٹنے کا الزام؟

اداکار نے جواب دے دیا

Share: Next Story >>>
اسکرین گریب

بالی ووڈ کی مشہور سپر اسٹار جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے مداح سے ان کے ایک فین پیج نے دھوکے سے لاکھوں کا فراڈ کرلیا۔

امریکا میں مقیم مینو واسودیوا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا کہ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ایک فین پیج کو چلانے والی دو لڑکیوں علیزہ اور حسنہ پروین نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔

ایکس پر اداکار کو ٹیگ کرتے ہوئے صارف نے اس فراڈ کی اطلاع دی اور بتایا کہ اس سے ایک فین پیچ کی ایڈمنز علیزہ اور حسنہ نے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

صارف نے لکھا کہ سدھارتھ اور ان کے تمام فینز پیج کے ایڈمینز آپ سب کو حسینہ پروین اور علیزہ کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے، ان دونوں نے 2023 میں اکتوبر اور دسمبر کے درمیان مجھ سے لاکھوں روپے لوٹے۔

اسکرین گریب

صارف نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ فیک پیج کی ایڈمن علیزا نے مجھے کیارا اور سدھارتھ سے متعلق گمراہ کن کہانیاں سنائیں جیسا کہ کیارا کی وجہ سے سڈ کی جان کو خطرہ تھا، کیارا نے سدھارتھ کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی اور اس سے شادی کرنے پر مجبور کیا، اس کے علاوہ کیارا نے سدھارتھ پر کالا جادو کیا۔

وہیں اب اداکار سدھارتھ ملہوترا نے خود ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شئیر کی۔

سدھارتھ ملہوترا نے لکھا، “یہ بات میرے علم میں لائی گئی ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کچھ جعلی سرگرمیاں چل رہی ہیں، جن میں مبینہ طور پر مجھ سے، میرے خاندان اور میرے مداح ہونے کا دعویٰ کرنے والے یا ان سے تعلق رکھنے کا دعویٰ کر کے پیسے لوٹے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس پوسٹ کو پڑھنے والے ہر شخص کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ نہ تو میں اور نہ ہی میرے خاندان کا کوئی شخص ایسی باتوں میں ملوث ہے۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اس طرح کے معاملات میں احتیاط برتیں۔ غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

پوسٹ کی آخر میں بالی ووڈ سپر اسٹار سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ میرے پرستار ہمیشہ سے میری سب سے بڑی طاقت رہے ہیں اور آپ کا اعتماد اور حفاظت میری اولین ترجیحات ہیں۔