انفوٹینمنٹ

ثانیہ مرزا کتنی امیر ہں؟

ثانیہ نے اپنے کیرئیر میں بہت لگن اور محنت کے بعد دنیا میں ایک پہچان بنائی

Share: Next Story >>>
اسکرین گریب

سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا د دنیا بھر کی لڑکیوں کیلئے ایک انسپائریشن سمجھی جاتی ہیں۔

انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت لگن اور محنت کے باعث ایک پہچان بنائی، جب ان کی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی تو ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال فروری 2023 میں ٹینس کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہا۔ مگر ایسا نہیں کہ ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کے بعد گھر بیٹھ گئیں بلکہ انہوں نے بھارت سمیت دبئی میں اپنی ٹینس اکیڈمی قائم کی جہاں پروفیشنل کوچنگ کی زیر نگرانی لڑکوں اور لڑکیوں کو ٹینس کی پریکٹس کروائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا تقریباً 216 کروڑ روپے اثاثوں کی مالک ہیں اور ان کا شمار دنیا کی سب سے مشہور ایتھلیٹ میں کیا جاتا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں انہیں ارجن ایوارڈ، پدم شری، اور پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔

ثانیہ مرزا بھارتی شہر حیدرآباد اور دبئی میں عالیشان محل کی مالک ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کے حیدرآباد میں موجود گھر کی قیمت 13 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اس کے علاوہ ثانیہ کے پاس کئی مہنگی اور پرتعیش گاڑیاں بھی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ثانیہ کی لگژری کار کلیکشن میں ایک BMW- 7 سیریز( جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے)، ایک رینج روور Evoque جس کی قیمت 72 لاکھ بھارتی روپے سے زائد اور ایک Jaguar XE جس کی قیمت 46 لاکھ بھارتی روپے سے زائد ہے۔

چونکہ ثانیہ مرزا بھارت اور دبئی میں اپنے نام سے ٹینس اکیڈمی بھی چلا رہی ہیں، یہاں وہ ٹینس سیکھنے والوں سے 20 ہزار سے 75 ہزار تک فیس وصول کرتی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ثانیہ مرزا کئی بڑے برانڈز سے بھی وابستہ ہیں، جن میں چاکلیٹ پراڈکٹ ہرشیز، ایشین پینٹس، اور ڈینیوب پراپرٹیز شامل ہیں۔

ثانیہ ہر برانڈ سے کولابریشن کے لیے تقریباً 60 سے 70 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں، اور یہاؓں سے وہ سالانہ تقریباً 25 کروڑ روپے کماتی ہیں۔