انفوٹینمنٹ

ماہرہ خان کی سفید کُرتے سے محبت سرحدیں پار کرگئی

ماہرہ خان کا سفید کُرتا کس ملک پہنچ گیا؟

Share: Next Story >>>
ماہرہ خان نے اٹلی سے نئی تصاویر جاری کردیں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سفید کُرتے سے اپنی خاص محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

ماہرہ خان کی سفید رنگ سے محبت کسی سے چھپی نہیں اور وہ اکثر اپنے بڑے اور خاص ایونٹس پر بھی یہ ہی رنگ پہننا پسند کرتی ہیں جس کی ایک مثال انکا عروسی جوڑا ہے جو سفید تھا۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں وہ سفید کُرتے کے ساتھ چوڑے پائنچوں والا ٹراؤزر پہنی نظر آئیں۔

اس پوسٹ میں ماہرہ خان نے دو تصاویر شامل کیں جن میں سے پہلی تصویر میں وہ اٹلی کی زمانۂ قدیم کی تعمیرات کی منظر کشی کرتی گلی میں سیڑھیوں سے اتر رہی ہیں۔

دوسری سیلفی ہے جس میں ماہرہ خان اپنی دلکشی کے ساتھ کیمرے کی جانب دیکھ کر پوز دے رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ سفید کُرتا میرے ساتھ ہر جگہ سفر کرتا ہے، اور ہاں کچھ کھسّے اور کچھ ملبوسات بھی‘۔

ان دلکش تصاویر کے ساتھ ماہرہ خان نے کوک اسٹوڈیو 15 کا گیت ’بلاک بسٹر‘ لگایا اور پوسٹ کو مزید دلچسپ بنادیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان نے اٹلی سے چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں انکے مغربی طرز کے ملبوسات کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔