انفوٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون کا ’ ورک آؤٹ’ کیساتھ معنی خیز پیغام

یہ خود کی دیکھ بھال کا مہینہ ہے۔

Share: Next Story >>>
یہ خود کی دیکھ بھال کا مہینہ ہے۔

جلد اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے خود کا خیال رکھا شروع کردیا۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون جو ان دنوں اپنی نئی فلم کالکی 2898 AD کی کامیابی میں مصروف ہیں اور ہر گزرتے دن مختلف تقریبات کا حصہ بن رہی ہیں لیکن اس مصروف ترین شیڈول کے باوجود وہ اپنا خیال بھی بھرپور طریقے سے رکھتی نظر آرہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طویل کیپشن کے ساتھ پوسٹ جاری کی جس میں انہیں ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سیاہ لباس میں ملبوس اداکارہ فرش پر لیٹی ہوئی ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے اپنی ٹانگیں دیوار کے سہارے اوپر کی جانب کر رکھی تھیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے’ویپریتا کرانی آسنا’ نامی ورک آؤٹ کا مقصد اپنے مداحوں کو بتاتے ہوئے لکھا کہ،’یہ مہینہ خود کے خیال رکھنے کا ہے۔’

دیپیکا نے لکھا کہ،’مجھے ورزش کرنا پسند ہے۔ میں اچھی دکھنے کے لیے نہیں بلکہ خود کو فٹ محسوس کرنےکے لیے ورزش کرتی ہوں۔ جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے ورزش میرے طرز زندگی کا حصہ رہی ہے۔ لیکن جب ورزش کرنے کی طبیعت اجازت نہیں دیتی تو میں محض 5 منٹ کی ورزش کو ترجیح دیتی ہوں۔’

اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’اس ورک آؤٹ سے آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے’۔

دوسری جانب دیپیکا کی اس پوسٹ پر انکے شوہر و اداکارہ رنویر سنگھ بھی تبصرہ کیے بغیر خود کو نہ روک سکے اور لکھا کہ،’یہ جادو کی طرح کام کرتا ہے۔’

اگرچہ کہ اداکارہ سے متعلق یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دیپیکا سروگیسی کی مدد سے پہلی اولاد کا استقبال کریں گی اور اس بات کو چھپانے کیلئے جعلی بیبی بمپ لگا کر گھوم رہی ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024 کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔

اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق یہ جوڑا رواں سال ماہ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کو پوری طرح تیار ہے۔