انفوٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون اور رنویر کے ہاں ’بیٹے‘ کی پیدائش کی پیشگوئی

دیپیکا اور رنویر کی پہلی اولاد بیٹا ہوگا، پیشگوئی کردی گئی

Share: Next Story >>>
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بیٹے کے والدین بنیں گے، پیشگوئی

بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی پیشگوئی کردی گئی۔

فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اپنے ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی جس سے قبل دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کرتے رہے۔

اسٹار جوڑی کی شادی کے بعد مداح جلد انکی اولاد دیکھنے کی خواہش کااظہار کرتے نظر آئے اور یہ خوشخبری شادی کے 6 سال بعد جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو دی۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں بتایا تھا کہ انکے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش رواں سال ستمبر میں متوقع ہے جس کے بعد سے دونوں جب بھی پبلک اپیئرنس دیتے ہیں تو پاپارازی دیپیکا کے اوپر ہی توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

اگرچہ یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دیپیکا پڈوکون سروگیسی کی مدد سے پہلی اولاد کی پیدائش کروانے جارہی ہیں اور اس بات کو چھپانے کیلئے جعلی بیبی بم لگا کر گھوم رہی ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

ان تمام قیاس آرائیوں کے درمیان بھارت کے معروف سیلیبریٹی نجومی پنڈت جگنانتھ نے کی جانب سے کی گئی پیشگوئی خبروں کی زینت بن چکی ہے۔

جگنانتھ نے 2022 میں بھارتی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں پیشگوئی کی تھی کہ ’ اسٹار جوڑی کو اس اچھی خبر کیلئے سال 2024 تک کا انتظار کرنا پڑیگا‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگی جو اپنے والدین کا شہزادہ ہوگا‘۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون متعدد فلموں می ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں جن میں ’رام لیلا‘ ، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں جبکہ جلد ہی دونوں روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔