انفوٹینمنٹ

واصف اور منتشاء کیانی نے اپنی بیٹی کا کیا نام رکھا؟

ماڈل نے نئی پوسٹ سے مداحوں کو خوش کردیا

Share: Next Story >>>
ماڈل نے نئی پوسٹ سے مداحوں کو خوش کردیا

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر و فٹنس ٹرینر واصف محمد اور ماڈل منتشا کیانی کی بیٹی کا نام بھی منظر عام پر آگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل منتشاء کیانی اور واصف محمد نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا جسکے ساتھ انہوں نے ننھی پری کی جھلک دکھاتے ہوئے اس کا نام بھی واضح کردیا۔

مذکورہ پوسٹ میں ماڈل نے حمل کے دوران لی گئی تصویر کیساتھ ننھی پری کے چھوٹے چھوٹے خوبصورت سامان کی جھلک شامل کی جبکہ ان خوبصورت جھلکیوں میں سونوگرافی بھی قابل دید تھی۔

دلکش پوسٹ جاری کرتے ہوئے اداکارہ منتشاء نے کیپشن میں بیٹی کا نام واضح کرنے کیساتھ لکھا کہ’ماں کی محبت اور والد کی خوبصورتی کے ساتھ ایک ستارہ آسمان سے ہماری بانہوں میں اترا ہے، الحمدللہ۔ اللہ کی رحمت سے ہمارے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی ننھی پری کا نام ’عنایہ واصف‘ رکھا ہے۔

یاد رہے کہ واصف محمد اور ماڈل منتشاء کیانی گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ اس جوڑے نے رواں ماہ اپنی پہلی بیٹی کا استقبال کیا۔

قبل ازیں واصف محمد نے اداکارہ سونیا حسین کیساتھ نکاح کیا تھا جو مختصر عرصے بعد ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر طلاق پر ختم ہوگیا۔