فلم / ٹی وی

مزنا وقاص کی ساتھی اداکارہ سے لڑائی، وجہ جان کر سب حیران

اداکارہ شہر کراچی کو برا بھلا بولنے والوں سے نالاں نظر آئیں۔

Share: Next Story >>>
مزنا وقاص معاون اداکارہ کے کردار نبھاتی ہیں۔

پاکستانی ڈراموں میں معاون اداکارہ کا کردار نبھانے کے لیے معروف مزنا وقاص نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ سیٹ پر ان کی ساتھی اداکارہ سے لڑائی ہوگئی تھی۔

اداکارہ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے شہر کراچی کو برا بولنے والوں سے نالاں نظر آرہی ہیں۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ جب کراچی میں بارش ہوتی ہے تو دیگر شہروں سے آنے والے آرٹسٹ شہر کو برا بھلا بولتے ہیں کہ 'اب تو باہر جانا عذاب ہوجائے گا، کراچی میں تو سیلاب آجاتا ہے۔

مزنا نے کہا کہ ایک مرتبہ تو اس بات پر ان کی سیٹ پر ساتھی اداکارہ سے باقاعدہ لڑائی ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے انہیں کہا کہ کراچی برا نہیں بولنا، ہمارا شہر اتنا برا ہے تو آپ یہاں آئے ہی کیوں، آپ اس تھالی میں چھید کررہے ہیں جس سے کھا رہے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کراچی آپ کو اتنے سارے فوائد دے رہا ہے، اس سے آپ کو جو مراعات اور لگژریز مل رہی ہیں اور جو آپ نے کوٹھیاں بنالی ہیں وہ بھی تو آپ نے اسی شہر سے بنائی ہیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہوسکتا ہے یہ کراچی کے کسی آرٹسٹ کا حق تھا جو آپ نے مار کر اپنے اثاثے بنائے ہوں تو پھر تو آپ کو اس شہر کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

انپوں