انفوٹینمنٹ

سنگل مدر ہونے پر غنڈی، بدتمیز کہا گیا، متھیرا

ایک ماں کو والد اور والدہ دونوں کا کردار نبھانا پڑتا ہے ، ماڈل

Share: Next Story >>>

ماڈل و میزبان متھیرا نے اکیلے بچوں کی پرورش کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے سنگل مدر ہونے پر انہیں غنڈی اور بدتمیز جیسے القابات سننے پڑے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میاں بیوی کی آپس میں نہ بنے اس کے باوجود وہ اچھے ماں اور باپ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ماں کو والد اور والدہ دونوں کا کردار نبھانا پڑتا ہے اور اس کے لیے اپنے اندر مردانگی لانا پڑتی ہے پھر لوگ کہتے ہیں کہ یہ غنڈی ہے، یہ بدتمیز ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'لیکن حقیقت یہ ہے ہمیں مرد بننا پڑتا ہے اور جب کوئی عورت مرد بنتی ہے وہ مرد سے بھی زیادہ مضبوط ہوجاتی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر کوئی اکیلی خاتون اچھا کام کررہی ہوتی گھر چلا رہی ہوتی ہے تو اسے سراہنے کے بجائے اس پر بہت سے الزامات لگائے جاتے ہیں'۔

متھیرا نے کہا کہ سنگل مدر ہونا بہت مشکل ہے جس میں بہت سی خواتین ہار جاتی ہیں پھر نہ وہ ایک اچھی ماں بن پاتی ہیں نہ ایک اچھا باپ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا مجھے رول ماڈل سمجھتا ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مجھے دیکھتے ہوئے جب یہ ریلیشن شپ میں ہوں گے تو وہ لڑکی دنیا کی خوش نصیب ترین لڑکی ہوگی کیوں کہ وہ ذمہ داریوں سے بھاگیں گے نہیں۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ آج کل کے مرد ذمہ داریوں سے بھاگتے ہیں، جب بیوی حاملہ ہوتی ہے اس کے جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں تو وہ اس سے دور ہوجاتے ہیں سمجھتے ہیں کہ وہ نخرے دکھا رہی ہے۔