بالی ووڈ

رنبیر کپور سنجے لیلا بھنسالی کے دفتر کیوں پہنچے؟

اداکار کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی۔

Share: Next Story >>>
اداکار کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل

بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں اپنی نیٹ فلکس سیریز ‘ہیرامنڈی‘ کی زبردست کامیابی کے بعد بڑے پردے پر اپنی اگلی فلم 'لو و اینڈ وار' کا اعلان کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔

سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے اپنی فلم آنے والی فلم میں بالی وڈ سپر اسٹارز رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، اور وکی کوشل کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فلم کے ٹائٹل پوسٹر کی نقاب کشائی کی تقریب کے دوران ‘بھنسالی پروڈکشن‘ کی جانب سےفلم کا نام ‘لوو اینڈ وار‘ مداحوں سے شیئر کیا گیا اس موقع پر فلم کے پوسٹر میں فلم کی اسٹار کاسٹ کے دستخط بھی موجود تھے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے.

جس میں اداکار کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے دفتر کے باہر میٹنگ کے لیے آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر گردش کرتی ویڈیو میں اداکار رنبیر کپور کو کلین شیو لُک میں نیلے رنگ کا آرام دہ کوآرڈ سیٹ زیبِ تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر اپنے ساتھ فلم کی اسکرپٹ لے کر سنجے لیلا بھنسالی کے آفس پہنچے ہیں جس کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ فلم ‘لوو اینڈ وار‘ اپنے پری پروڈکشن مراحل کو مکمل کرتے شوٹنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے جب سے ڈائیریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ‘لوو اینڈ وار‘ کا اعلان کیا ہےمداح فلم کی ریلیز کے لیے کافی پُر جوش ہیں فلم کو 2025 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا ۔