انفوٹینمنٹ

وہ انٹرنیشنل سنگرز جنہوں نے امبانی ویڈنگز میں سماں باندھا

اب تک مکیش امبانی کس کس گلوکار کو اپنی شادیوں میں بلا چکے ہیں۔

Share: Next Story >>>
امبانی وینگز میں آئے انٹرنیسنل اسٹارز

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ سلیبریشن کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوتے ہی تقریب کے دوسرے فیز سے غیرمعمولی اور عالیشان انتظامات کی حیران کُن خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا وعوٰی کررہا ہے کہپری ویڈنگ سلیبریشن فیز ٹو میں انٹرنیشنل اسٹارز ‘ڈریک،ایڈیل،لانا ڈیل ری‘ پرفارم کریں گے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی پری ویڈنگ سیلیبریشنز میں پارٹیز، چیریٹی اور ستاروں سے سجی تقریبات کے ساتھ امبانی خاندان پوری دنیا میں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ سیلیبریشنز کے فیز ٹو شروع ہونے سے پہلے آئیے آپ کو اُن تمام بین الاقوامی گلوکاروں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے اب تک امبانی خاندان کی شادیوں میں اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگائے ہیں ۔

بیونسے

بیونسے

پاپ اور آر اینڈ بی سنسنیشن بیونسے کو 2018 میں ‘ایشا امبانی اور آنند پرامل‘ کے سنگیت میں پرفارم کرنے کے لیے ‘اُدے پور‘بلایا گیا تھا۔

بیونس کی پرفارمنس بھارتی شائقین کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مداحوں کے لیے بھی حیران کن تھی کیونکہ پہلی بار گلوکارہ نے بھارتی ڈیزائنر کا لباس زیبِ تن کرکے اسٹیج سنبھالا تھا۔

کیٹی پیری

کیٹی پیری

بین الاقوامی پاپ اسٹار کیٹی پیری نے حال ہی میں اننت امبانی کی پری ویڈنگ سیلیبریشنز میں شرکت کرکےتقریب کو چار چاند لگائے تھے۔

گلوکار نے پرفارمنس کے دوران اپنا ہِٹ ٹریک 'فائر ورکس' گاکر سماں باندھ دیا تھا جس کی ویڈیوز انسٹاگرام پر خوب وائرل بھی ہوئیں۔

ریانہ

ریحانہ

مداحوں کی جانب سے پسندیدہ ریحانہ کو ایک بار پھر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ سیلیبریشنز کے لیے جام نگر، گجرات میں دیکھا گیا۔

گلوکارہ ریانہ کی زبردست اسٹیج پرفارمنس کی بدولت اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کیپری ویڈنگ سیلیبریشنز بین الاقوامی میڈیا پر کئی دنوں تک ٹرینڈ کرتی رہی۔

جان لیجنڈ

جان لیجنڈ

آر اینڈ بی اور سول اسٹار جان لیجنڈ نے 2018 میں اٹلی کے شہر کومو میں ایشا امبانی اور آنند پرامل کی پری ویڈنگ سیلیبریشنز میں شرکت کی۔

اس موقع پر ‘جان لیجنڈ‘ نے اپنے مقبول ٹریک 'آل آف می' کی دل چھو لینے والی پرفارمنس دی جس کی بدولت ایشا امبانی کی پری ویڈنگ سیلیبریشنز کی شان اضافہ ہوا۔

کولڈ پلے اور دی چین اسموکرز

کولڈ پلے اور چین اسموکرز

مشہور میوریکل بینڈ ‘کولڈ پلے‘ کے کرس مارٹن نے 2019 میں سینٹ مورٹز، سوئٹزرلینڈ میں آکاش امبانی اور شلوکا مہتا کی پری ویڈنگ سیلیبریشنز میں شاندار پرفارمنس دی۔

کرس مارٹن نے اپنے ٹریکس 'اسکائی فل آف اسٹارز' اور 'کلاکس' کے ذریعے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

دی بیک اسٹریٹ بوائز

دی بیک اسٹریٹ بوائز

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ سیلیبریشنزکی تقریب میں‘دی بیک اسٹریٹ بوائز‘ نے اپنی پرفارمنس سے ماحول گرمادیا۔

حالیہ لگژری یورپی کروز لائنر کے دوران مشہور بوائے بینڈ دی بیک اسٹریٹ بوائز کی یادگار پرفارمنس نے کانسرٹ میں موجود مداحوں کو ناچنے پر مجبور کردیا۔

مرون 5

‘مرون 5‘

معروف گلوکار ایڈم لیوائن کے بینڈ ‘مرون 5‘ نے 2019 میں ممبئی میں آکاش امبانی اور شلوکا مہتا کی شادی کے پوسٹ دیڈنگ سلیبریشنز کی تقریب میں شرکت کی۔

نوبیاہتا جوڑے نے ‘مرون 5‘ کے مقبول ٹریک 'شی ول بی لووڈ' پر لائیو پرفارمنس کے دوران کپل ڈانس کیا جس نے سماں باندھ دیا۔