انفوٹینمنٹ

شہریار منور نے حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین قرار دیدیا

حبا بخاری نے جواب میں انہیں سوئیٹ اور پیارا کہہ ڈالا۔

Share: Next Story >>>
اسکرین گریب

فلم اور ٹی وی کے خوبصورت اور معروف اداکار شہریار منور نے اداکارہ حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے رد میں کردار نبھانے والے شہریار نے اپنی ساتھی اداکارہ کے ڈرامے میں کام اور اور ان کی حیرت انگیز دوستی کے حوالےسے گفتگو کی۔

حبا بخاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہریار منور نے کُھلے دل کے ساتھ تسلیم کیا کہ حبا بخاری بلاشبہ پاکستان میں ریٹنگ کی ملکہ ہیں۔

شہریار کا مزید کہنا تھا کہ ’حبا ایک پرسکون اور ٹھنڈے مزاج کی انسان ہیں، وہ ریٹنگ کی ملکہ اور سب سے مصروف اداکارہ ہیں، جو ہمارے پاس ہیں۔

تاہم اداکار نے شکوہ کیا 'وہ ڈیٹس نہیں دیتیں اور اپنے معاملات پرائیویٹ رکھتی ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر وقت اپنے موبائل فون میں مصروف رہتی ہیں، تو ہم کیسے بتا سکتے ہیں کہ وہ اپنے فارغ وقت میں کیا کھاتی ہیں یا کرتی ہیں۔

جواب میں حبا بخاری نے شہریار منور کے بارے میں کہا کہ وہ بہت سوئیٹ اور پیارے اور شائستہ شخصیت کے مالک ہیں۔

ادکارہ نے یہ بھی کہا کہ شہریار منور صدیقی بھی نجی شخصیت کے مالک ہیں جو شوٹنگ کے دوران زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں ہی رہتے ہیں۔