وائرل اسٹوریز

کومل رضوی پر نشہ کرنے کا الزام، ویڈیو وائرل

کومل رضوی نے اپنا معیار گرادیا

Share: Next Story >>>

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و نغمہ نگار کومل رضوی کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔

سال 2023 میں امریکا میں مقیم ایس اُپل نامی بزنس مین سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کومل رضوی کا شمار ان شخصیات میں کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

گلوکاری کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں بھی نام کمانے والی اداکارہ کومل رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں بیرون ملک پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سان فرانسسکو کی ایک نجی تقریب میں پرفارم کرتے ریکارڈ کی گئی جس میں گلوکارہ کومل رضوی کو بے ڈھنگے انداز میں گاتے دیکھا گیا۔

ویڈیو کا منظرِ عام پر آنا ہی تھا کہ گلوکارہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا،سوشل میڈیا صارفین نے کومل کے اس انداز پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ،’کومل نے اپنا معیار گرادیا ہے۔’

جبکہ کئی صارفین نے ان پر نشے میں دھت ہوکر پرفارم کرنے کے الزامات بھی لگادیے۔

واضح رہے کہ کومل رضوی نے شادی کے 4 سال بعد 2019 میں اپنے پہلےشوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ جس کے بعد اداکارہ ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

علاوہ ازیں کومل رضوی ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں اور اپنا بیوٹی برانڈ بھی چلا رہی ہیں۔ جبکہ وہ خواتین کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کرتی نظر آتی ہیں۔

مزید برآں وہ دیگر فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور ان مقاصد کے لیے اپنے سوشل میڈیاپلیٹ فارم کا استعمال کرتی ہیں۔