اسکینڈلز

سوناکشی کی شادی میں بھائیوں کی غیر موجودگی معمہ بن گئی

میرے خلاف آن لائن مہم چلانے سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی

Share: Next Story >>>
فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی میں بھائیوں کی عدم موجودگی نے نئی جنگ بحث چھیڑ دی۔

23 جون بروز اتوار کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہونے والی اس شادی میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کےساتھ گواہوں کی موجودگی میں دستاویزات پر سائن کیے۔

بعدازاں مہمانوں کیلئے ایک عالیشان استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، اس تقریبات سے جہاں دلکش تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا کا رخ کیا وہیں دلہنیا کے بھائیوں کی عدم موجودگی نے نیا محاذ کھڑا کردیا۔

برائیڈل انٹری کے دوران بھی جہاں دلہن کو بھائی اسٹیج تک لانے کے فرائض سر انجام دیتے ہیں وہیں اس فریضے کو ادا کرنے کیلئے سوناکشی کے قریبی دوست ثاقب سلیم تقریب کے دوران تمام برادرانہ فرائض کی دیکھ بھال کرتے نظر آئے۔

سوناکشی سنہا کے بھائیوں کی عدم موجودگی اس بات کو بڑھاوا دے گئی کہ اداکارہ سوناکشی کے مسلم گھرانے میں شادی کرنے پر انکے بھائیوں کی رضامندی شامل نہیں ہے۔

بعدازاں لو سنہا نے ان تمام معاملے پر متعدد بار لب کشائی کی جو کارگر ثابت نہ ہوسکی۔

لو سنہا کے مطابق وہ اس معاملے کے بارے میں خاموش رہنا پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ اس وقت ممبئی سے باہر تھے اور شائع ہونے والی خبروں کے حوالے سے انکا کوئی تبصرہ دینا بنتا نہیں ہے’۔

بعد ازاں انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے یکے بعد دیگرے غلط خبریں شائع ہونے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ،’ذرائع کے مطابق!، انہیں اپنے ذرائع بہتر کرنے کی ضرورت ہے‘۔

بارْہا اس بات کی وضاحت دینے کے باوجود جب میڈیا کی جانب سے خبریں شائع ہونے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو آخر کار لو سنہا نے مزید ایک اور پیغام جاری کرکے شدید برہمی کا اظہار کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لو سنہا نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے آن لائن مہم چلانے والوں کو کھری کھری سنادی۔

اسکرین گریب

انہوں نے لکھا کہ،’میں نے شرکت نہ کرنے کا انتخاب کیوں کیا؟اس جھوٹی بنیاد پر میرے خلاف آن لائن مہم چلانے سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی کہ میرے لیے میرا خاندان ہمیشہ اول آئے رہے گا’۔