سوشل میڈیا

کیب ڈرائیور کی یومیہ آمدنی نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

سوشل میڈیا صارفین حیران

Share: Next Story >>>
فائل فوٹو

بنگلورو کے کیب ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ وہ یومیہ 3 سے 4 ہزار روپے کماتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنی جب ایک کیب ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ اسکی یومیہ آمدنی 3 سے 4 ہزار روپے ہے۔

ایک بھارتی صارف نے ریڈٹ پر پوسٹ کی اور حیران کن تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،’میں آج ایک تقریب سے واپس آ رہا تھا، اور میں نے ایک ٹیکسی بک کروائی۔ کیب ڈرائیور سے بات چیت کرتے ہوئے، میں نے اس سے اس کی کمائی کے بارے میں پوچھا۔’

صارف نے مزید لکھا کہ،’بقول ٹیکسی ڈرائیور کے وہ روزانہ تقریباً 3000 سے 4000 کماتا ہے یہ بات سن کر میں حیران رہ گیا’۔

صارف نے اس بات کے بعد پورے مہینے کا تخمیہ لگاتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ایک اندازے کے مطابق اگر وہ ٹیکسی ڈرائیور روزانہ 3000 کماتا ہے اور مہینے میں 25 دن کام کرتا ہے، تو یہ کل 75،000 فی مہینہ بنتا ہے۔’

یہ پوسٹ کچھ دن قبل ہی ریڈٹ پر شیئر کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے اس نے 300 سے زیادہ ووٹ جمع کیے ہیں جبکہ تبصرے کے سیکشن میں صارفین نے ٹیکسی ڈرائیور کی کمائی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کئی صارفین نے ٹیکسی ڈرائیور کی حیران کن آمدنی جاننے پر حیرانی ظاہر کی اور کسی نے گھنٹوں محنت کے باوجود اپنی معمولی آمدنی کو سامنے رکھ کر اس ڈرائیور کی قسمت پر رشک بھی کیا۔