اسکینڈلز

کرینہ کپور کیساتھ سیف نہیں، سیلفی فوٹوشاپ نکلی؟

سیلفی فوٹوشاپ ہونے کے الزامات، متعدد سوال کھڑے ہوگئے

Share: Next Story >>>
سیف علی خان کی موجودگی متنازع بن گئی

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے بیرونِ ملک سفر پر لی گئیں تصاویر میں ان کے شوہر و اداکار سیف علی خان کی موجودگی متنازع بن گئی۔

کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر جاری کی تھیں جن میں وہ ساحلِ سمندر پر اپنی خوبصورتی سے سرشار سیلفیز لیتی نظر آئیں۔

اداکارہ کی ان تصاویر میں سے ایک میں سیف علی خان کو پیچھے سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کی نشاندہی خود کرینہ کپور نے سیف علی خان کو ’فوٹو بومبر‘ کہہ کر کی۔

اگرچہ یہ پوسٹ کرینہ کپور کے ڈائے ہارٹ فینز کی جانب سے بے حد پسند کی گئی لیکن عقاب کی نگاہ رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کو اس تصویر میں کچھ عجیب بھی دکھ گیا۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں یہ الزام لگاتے دکھے کہ کرینہ کپور نے اس تصویر میں سیف علی خان کا کٹ آؤٹ خود لگایا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ٹھیک ہے آپ کےٖوٹو بومبر سیف علی خان ہیں لیکن سیف کو فوٹوشاپ کیوں کیا گیا ہے؟‘

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’ یہ سیف علی خان اصلی کیوں نہیں لگ رہے، ایسا لگ رہا کہ سیف علی خان کا اسٹیکر ہے‘۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور خان نے 16 اکتوبر 2012 کو نواب خاندان کے صاحبزادے و بھارتی اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی جو کہ اداکار کی دوسری شادی تھی، کرینہ سے قبل سیف امریتا سنگھ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے جن سے انکا ایک بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارا علی خان ہیں، تاہم یہ شادی 13 سال بعد 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔