اسکینڈلز

متنازع جوڑی، ریکھا اور سنجے دت نے شادی کرلی تھی؟

محبت میں مبتلا ریکھا اور سنجے دت کو الگ کس نے کیا؟

Share: Next Story >>>
ریکھا اور سنجے دت کے افیئر کی خبروں سے شہ سرخیوں میں اپنی جگہ بنائی

بھارتی اداکار سنجے دت نے اپنی جوانی میں جہاں متعدد لڑکیوں کو ڈیٹ کیا وہیں انکا نام لیجنڈری اداکارہ ریکھا کے ساتھ بھی جڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1984 میں بننے والی فلم ’زمین آسمان‘ کے سیٹ پر ریکھا اور سنجے دت کی محبت کا آغاز ہوا۔ اس فلم میں دونوں سپر اسٹارز نے پہلی مرتبہ ساتھ کام کیا تھا۔

اگرچہ ان دنوں ریکھا کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ کر اپنا نام بنا چکی تھیں لیکن سنجے دت کا کرئیر تاریکی میں ڈوبتا چل جارہا تھا اور وہ اسے سنوارنے کی تگ و دو میں تھے۔

سنجے دت کے اس برے وقت میں بھی ریکھا نے انکا ساتھ نہیں چھوڑا اور اسی دوران سنجے دت کو نشے کی لت بھی لگ گئی تھی جسکا علم ریکھا کو بھی تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ریکھا اور سنجے دت کے افیئر کی خبریں منظرِ عام پر آئیں تو اس کے ساتھ ہی یہ خبریں بھی گردش کرنے لگیں کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔

بعض لوگ تو یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ یہ جوڑی شادی کرچکی تھی لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق شدہ خبر سامنے نہیں آئی۔

ریکھا اور سنجے دت کے افیئر سے سنیل دت پریشان تھے اور انہوں نے سنجے دت کو اس طرح کے معاملات سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سنیل دت نے نہ صرف سنجے دت بلکہ ریکھا سے بھی اس حوالے سے بات کی تھی جس کے بعد دونوں نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلیں۔