وائرل اسٹوریز

سونو نگم کی آشا بھوسلے کے پاؤں دھوتے ویڈیو وائرل

گلوکار کے اس عمل پر مدا ح بھی دل ہار بیٹھے

Share: Next Story >>>

بھارتی پلے بیک گلوکار سونو نگم نے بھری محفل میں بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے پاؤں دھو کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سونو نگم کا شمار بھارت کے ورسٹائل گلوکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ گانے دے کر میوزک کی دنیا میں ایک پہچان حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر سونو نگم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھتے ہی صارفین گلوکار کے گن گاتے نہیں تھک رہے۔

مذکورہ ویڈیو دراصل 28 جون کو ممبئی میں عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی تقریب سے وائرل ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آشا بھوسلے کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب ‘سوارسوامینی آشا’ کی رونمائی کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں اداکار جیکی شراف اور سونو نگم سمیت دیگر بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر سونو نگم اسٹیج پر آکر آشا بھوسلے کے قدموں میں بیٹھے گئے، گلوکار نے پہلے آشا بھوسلے کے دونوں پاؤں چومے اور پھر اپنے ہاتھوں سے گلوکارہ کے پاؤں دھوئے۔

ستاروں سے سجے اس محفل میں سونو نگم نے پاؤں دھونے کے بعد تولیے سے آشا بھوسلے کے پاؤں خُشک بھی کیے اور پھر اسٹیج سے اُترتے ہوئے گلوکارہ کے ایک بار پھر پاؤں چُھوئے۔

علاوہ ازیں سونو نگم نے ایک تقریر بھی کی، جس میں اُنہوں نے آشا بھوسلے اور ان کی آنجہانی بہن لتا منگیشکر کی موسیقی کی تعریف کی۔

دوسری جانب اداکار جیکی شراف نے بھی آشا بھوسلے کے پاؤں چُھوتے ہوئے اُنہیں تحفے میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے گلوکار کے اس عمل کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ کئی صارفین سونو نگم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آرہے ہیں۔