دلچسپ و خاص

بازار نہ لے جانے پر خاتون نے شوہر کو چھت سے دھکا دے دیا

بلندی سے گرنے کے سبب شوہر کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

Share: Next Story >>>
پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

عراق کے شہر بغداد میں ایک خاتون نے بازار لے جانے سے انکار کرنے پر شوہر کو چھت سے دھکا دے دیا۔

عراقی میڈیا کے مطابق بغداد کی رہائشی خاتون اپنی بہن کی شادی کی خریداری کرنے کے لیے بازار جانا چاہتی تھی۔

خاتون نے شاپنگ کے لیے شوہر کو بازار لے جانے کا کہا تو اس نے انکار کردیا۔

شوہر کا انکار سن کر خاتون آگ بگولہ ہوگئی اور بہانے سے شوہر کو گھر کی چھت پر لے جا کر وہاں سے اسے دھکا دے دیا۔

بلندی سے گرنے کے سبب شوہر کے جسم کے کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔

معاملہ دیکھ کر آس پڑوس کے رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی شوہر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال اسپتال پہنچایا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

دوسری جانب بغداد پولیس نے سنگدل بیوی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔