دلچسپ و خاص

پرنس ولیم نے کیٹ کو کونسا تحفہ دے کر حیران کردیا؟

ولیم کے مطابق شہزادی اب تک انہیں وہ تحفہ بھولنے نہیں دیتیں۔

Share: Next Story >>>
برطانوی ولی عہد پرنس ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن

شہزادہ اور شہزادی کا لفظ سنتے ہیں جہاں ایک قیمتی اشیا سے مزین طلسماتی دنیا کا تصور ذہن میں ابھرتا ہے وہیں ان کے لین دین میں بیش قیمت تحائف کا بھی گمان ہوتا ہے۔

تاہم برطانوی شہزادے ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو ایک ایسا تحفہ دیا جو انہیں آج تک حیران کردیتا ہے۔

ولیم نے کیٹ کو ان کی 30ویں سالگرہ پر کارٹیئر ہوپڈ کے بُندے اور شہزادی شارلٹ کی پیدائش پر نیلم یاقوت، ترمری اور ہیرے جیسے بیش قیمت جواہرات تحفے میں دیے تھے جو انہیں بے حد پسند آئے تھے۔

تاہم ولیم نے بتایا کہ ایسا نہیں کہ ہر دیا گیا تحفہ ہی پسند آئے۔

ایک ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرنس ولیم نے تحائف سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ کیٹ کے ساتھ شادی کے ابتدائی دنوں میں انہوں نے شہزادی کو دوربینیں تحفے میں دی تھیں جو انہیں لگا کہ ایک اچھا تحفہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

پرنس ولیم نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا خاص تحفہ تھا جسے آج تک کیٹ مجھے بھولنے نہیں دیتیں۔

ولیم کا کہنا تھا کہ یہ شادی کا ابتدائی دور تھا، میں نے اپنی بیوی کو ایک بار دوربین کا جوڑا دیا تھا جو اس نے مجھے کبھی بھی اسے فراموش نہیں کرنے دیا۔

برطانوی شہزادے کا کہنا تھا کہ سچ بتاؤں تو مجھے اندازہ نہیں کہ میں نے دور بین کا جوڑا کیوں خریدا تھا، مجھے اس وقت لگا کہ یہ ایک اچھا تحفہ ہوگا۔