وائرل اسٹوریز

کپل شرما کی بیٹی کارتک آریان کی بڑی مداح

کپل شرما کا بڑا انکشاف

Share: Next Story >>>


بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے کیسے منٹوں میں کامیڈین کپل شرما کی بیٹی کی خواہش پوری کر دی تھی۔

اداکار کارتک آریان پر نہ صرف لڑکیاں فدا ہیں بلکہ بچوں میں بھی ان کی کافی فین فالوونگ پائی جاتی ہے، اس بات کا عملی ثبوت حال ہی میں کپل شرما نے اپنے پروگرام میں دیا۔

کامیڈین کپل شرما کے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے شو میں حال ہی میں کارتک آریان نے اپنی والدہ کے ہمراہ خصوصی شرکت کی ، اس دوران انہوں نے کھل کر زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

دورانِ شو کپل شرما نے انکشاف کیا کہ ایک دن مجھ سے میری بیٹی نے کہا کہ میری کارتک آریان سے بات کرواؤ ، جس پر میں نے اسے کہہ ڈالا کہ بیٹا وہ مصروف ہوتے ہیں تو اس وقت ان سے بات نہیں ہو سکتی لیکن اس نے میری بات نہیں مانی اور ضد کرنے لگی تو مجھے اس کی بات ماننی پڑی۔

کپل کے مطابق بس پھر کیا تھا اگلے ہی لمحے میں نے کارتک کو میسج کیا کہ آپ جب فری ہو تو مجھے کال کرنا، انہوں نے اسی لمحے مجھے کال کر ڈالی مگر میری بیٹی پھر بھی راضی نہیں ہوئی اور کہنے لگی کہ ان سے کہو پاپا ویڈیو کال کریں۔ اس کے بعد میں نے بیٹی کی یہ خواہش بھی پوری کر دی تو اس نے کافی دیر کارتک سے گفتگو کی۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کپل نے بتایا کہ کارتک سے بات کروا کے میں تو مصیبت میں پھنس گیا کیونکہ اگلے دن بیٹی نے فرمائش کر ڈالی کہ فلاں فلاں کارٹون کریکٹر سے بات کرواؤ۔ اب کی مرتبہ میں لاجواب ہو گیا اور اسے سمجھایا کہ بیٹا اس سے کسی صورت بات نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ آج سے قبل کارتک آریان اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے کہا تھا کہ کئی مرتبہ انڈسٹری میں خود کو بے بس محسوس کیا۔

فلم ‘چندو چیمپئن’ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کارتک آریان سے سوال کیا گیا کہ ‘کیا انہوں نے فلم چندو چیمپئن میں نبھائے گئے کردار کی طرح، اپنے کریئر کے آغاز میں کبھی 'ناامیدی' کی کیفیت محسوس کی ہے؟

کارتک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘نا امیدی نہیں، لیکن میں بے بس کا لفظ استعمال کروں گا۔ کبھی کبھی بے بس محسوس کرنا فطری بات ہے اور یہ زندگی میں ہر ایک کے ساتھ ہوتا ہے’۔