وائرل اسٹوریز

خوش ہوں پاکستان میں عورت مارچ کا اثر ہو رہا ہے، نادیہ حسین

غریب خواتین کیلئے آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے۔

Share: Next Story >>>


ملکِ پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ پاکستان میں عورت مارچ کے بعد سے خواتین میں شعور پیدا ہوا ہے۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کی اور کھل کر اپنی نجی و پروفیشنل زندگی کے علاوہ معاشرتی پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔

دورانِ شو ان سے میزبان نے سوال کیا کہ عورت مارچ کی تحریک تو غریب ومجبور خواتین کیلئے تھی اور کیا آپکو لگتا ہے کہ انہیں حقوق ملنے لگے ہیں؟

سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ جی ہاں بالکل ہمیں ہی ایسی خواتین کی آواز بننا ہوگا جو خود اپنے حقوق کیلئے آواز بلند نہیں کر سکتیں، کیونکہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ ان کیساتھ غلط ہو رہا ہے اور تو اور پھر ہم جیسی ہی خواتین باہر نکلتی ہیں تاکہ انہیں سکون مل سکے۔

نادیہ حسین نے یہ بھی کہا کہ میں خوش ہوں کہ پاکستان میں عورت مارچ کی تحریک آواز بلند کرتی ہے اور اسی وجہ سے بہت سی چیزوں میں بہترین آئی ہے اور کچھ میں بہتری آنا ابھی باقی ہے۔ اپنی اس بات کی دلیل دیتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ آج پاکستان میں بہت سی لڑکیاں شادی سے پہلے یہ ڈیمانڈ کرتی ہیں کہ انہیں نکاح نامہ دکھایا جائے ۔

زندگی بھر کیلئے کسی کو اپنا جیون ساتھی بنانے سے پہلے لڑکیاں یہ ٹھیک کرتی ہیں کہ نکاح نامہ دیکھتی ہیں کہ انہیں ان کا حق دیا گیا یا نہیں۔

مذکورہ پوڈ کاسٹ کا مختصر سا کلپ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے وقت اداکارہ نادیہ حسین نے لکھا کہ یہ سب سے اہم پیغام ہے جو میں نے اس انٹرویو کے زریعے دیا کہ اپنے لیے اور اپنے آس پاس کی خواتین کیلئے کھڑی ہوں۔

واضح رہے کہ عورت مارچ ہر سال 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔