ٹیکنالوجی

کونسے سولر پینلز پائیدار اور کارکردگی میں بہترین؟

سولر پینلز کی کارکردگی کے حوالے سے کئے گئے ٹیسٹوں میں کن کمپنیوں نے بازی ماری؟

Share: Next Story >>>
اسکرین گریب

ری نیو ایبل انرجی ٹیسٹ سینٹر (RETC) نے سولر پینلز کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی نئی رپورٹ میں قابل بھروسہ اور ہائیدار سولر پینلز کے بارے میں معلومات فراہم کی ہے۔

آر ای ٹی سی نے بہترین میں سے بہترین کی شناخت کے لیے تین کیٹیگریز 'معیار، کارکردگی، اور قابل اعتماد' میں ڈیٹا کی مجموعی تقسیم کا جائزہ لیا اور درجہ بندی کی۔

رپورٹ کے مطابق 'بھروسے' کے لحاظ سے بیک شیٹ الٹرا وائلیٹ پائیداری میں سرفہرست جے اے سولر، لونگی سولر اور سولر اسپیس تھے۔

بیک شیٹ الٹرا وائلٹ ڈیوربلیٹی ٹیسٹ (BUDT) میں شیشے کو الٹرا وائلیٹ شعاعوں سے ہونے والے نقصان کو جانچا گیا۔

ٹاپ پرفارمرز سورلر پینلز کو ٹیسٹ کے دوران بیک شیٹ کریکنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اسی طرح نمی والی گرمی کے ٹیسٹ میں ایسٹرو انرجی، ای ایس فاؤنڈری، لونگی سولر، رنرجی، اور ٹرینا سولر پینلز سرِ فہرست رہے۔

اس ٹیسٹ میں ایک ماڈیول کی مرطوب اور اعلیٰ درجہ حرارت والے ماحول کو طویل عرصے تک برداشت کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

ٹیسٹ میں پاس ہونے والے سولر پینلز نے 85 ڈگری تک کی گرمی اور 85 فیصد تک نمی کا سامنا کیا۔

اس کے بعد ژالہ باری میں برسنے والے اولوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں جے اے سولر اور لونگی سولر سرفہرست رہے۔

پوٹینشل انڈیوسڈ ڈی گریڈیشن (PID) ٹیسٹ میں ایسٹرونرجی، ای ایس فاؤنڈری، جی ای پی وی این، جی اسٹار، جے اے سولر، لونگی سولر، کیو سیلز، آر ای سی سولر، رنرجی، ایس ای جی سولر، سلفاب سولر، سولر اسپیس، ٹیلسن، ٹرینا سولر، وی ایس یو این سولر، اور ینگلی سولر کامیاب رہے۔

پوٹینشل انڈیوسڈ ڈی گریڈیشن (PID) سیمی کنڈکٹر میٹریل (سیل) اور ماڈیول کے دیگر حصوں (گلاس، ماؤنٹ یا ایلومینیم فریم) کے درمیان ایک بڑے ممکنہ فرق کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

یہ ممکنہ فرق بجلی کی ترسیل میں لیکیج پیدا کرتا ہے جس سے توانائی ضائع ہوتی ہےاور اس کے نتیجے میں منفی اور مثبت آئنوں کی منتقلی ہوتی ہے۔

اسٹیٹک اور ڈائنامک مکینیکل لوڈ ٹیسٹ میں سرفہرست ایسٹرونرجی، ای ایس فاؤنڈری، جی اسٹار، جے اے سولر، لونگی سولر، رنرجی، سلفاب سولر، سولر اسپیس، ٹرینا سولر اور ینگلی سولر رہے۔

یہ ٹیسٹ تین سے سات سائیکل فی منٹ کی فریکوئنسی پر +1,000 پاسکل اور -1,000 پاسکل بوجھ کے 1,000 سائیکلوں کے ماڈیولز کو ظاہر کرتا ہے۔

اس دباؤ ٹیسٹ کی شرح برقی کارکردگی کے بعد پیمائش کی گئی۔

تھرمل سائیکلنگ میں سرفہرست پرفارمرز ایسٹرونرجی، ای ایس فاؤنڈری، جی اسٹار، جے اے سولر، لونگی سولر، کیو سیلز، رنرجی، سولر اسپیس، ٹرینا سولر، اور ینگلی سولر رہے۔

الٹرا وائلٹ انڈیوسڈ ڈی گریڈیشن میں وی ایس یو این سولر اور ٹرینا سولر کامیاب رہے۔

یہ ٹیسٹ سولر پینل کو الٹرا وائلٹ سے ہونے والا نقصان برداشت کرنے کی صلاحیت کو نمایاں کرتا ہے۔

پرفارمنس میں ماڈیول کی کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیاں ایسٹرونرجی، مشن سولر، کیو سیلز، آر ای سی سولر، اور سلفاب سولر رہے۔

ایل ای ٹی آئی ڈی میں سرفہرست کمپنیاں ایسٹرونرجی، جی اسٹار، جنکو سولر، لونگی سولر، رنرجی، ایس ای جی سولر، سلفاب سولر، سولر اسپیس، ٹیلسن، ٹرینا سولر، وی ایس یو این سولر، واری اور ینگلی سولر رہیں۔

ایل ای ٹی آئی ڈی روشنی اور بلند درجہ حرارت سے وابستہ طویل مدتی اثرات کا ٹیسٹ ہے۔

سولر پینل کی کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیاں آکسین سولر، جے اے سولر، لونگی سولر، میئر برگر، مشن سولر، کیو سیلز، آر ای سی سولر، سلفاب سولر، ٹرینا سولر اور ینگلی سولر رہیں۔

شمسی توانائی کا کتنا فیصد برقی توانائی میں تبدیل ہوگا یہ ٹیسٹ اس کیلئے کیا جاتا ہے۔

پی اے این (PAN) فائلیں صرف ٹیکسٹ سافٹ ویئر فائلیں ہیں جو سولر پینل کی کارکردگی کے پیرامیٹرز کو نمایاں کرتی ہیں۔

اس کے ٹیسٹ میں ایسٹرونرجی، جی اسٹار، جنکو سولر، لونگی سولر، کیو سیلز، رنرجی، سولر اسپیس، ٹرینا سولر، وی ایس یو این سولر، اور ینگلی سولر پاس ہوئے۔