دلچسپ و خاص

بھارتی شہری کا 35 ہزار کتابیں پڑھنے کا حیران کُن دعویٰ

امل کمار جھا کو کتابیں پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔

Share: Next Story >>>
(فوٹو: آں لائن)

بھارت میں ایک 35 سالہ شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے گزشتہ چند برس کے دوران 35 ہزار کتابیں پڑھ ڈالی ہیں۔

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے شہری امل کمار جھا کتابیں پڑھنے کے لیے روزانہ لائبریری جاتے ہیں۔

انہوں نے ہندی زبان کے علاوہ بھی کئی زبانوں میں ادب کے موضوع پر بے شمار کتابیں پڑھ رکھی ہیں۔

امل کمار جھا کو کتابیں پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے، ان کے اِس جنون نے انہیں مقامی لوگوں میں ایک معزز شخصیت بنا دیا ہے۔

ان کے گاؤں میں ایک انوکھا مقابلہ باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے، جس میں جو بھی لائبریری سے کوئی کتاب پڑھتا ہے، اسے سال کے آخر میں ایک امتحان دینا پڑتا ہے۔

امل کمار جھا کے مطابق کتابیں پڑھنا بچپن سے ہی ان کی پسندیدہ عادت رہی ہے، گزشتہ 35 برس سے انہوں نے مسلسل پڑھنے کی یہ عادت برقرار رکھی ہوئی ہے اور وہ اب تک لگ بھگ 35 ہزار کتابیں پڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے تاریخ اور قانون کی کتابوں کے علاوہ ہندی، بنگالی اور انگریزی ادب پر بھی کتابیں پڑھ رکھی ہیں، کتب بینی کے بےپناہ شوق کے باعث انہوں نے اپنے گھر میں ایک ذاتی لائبریری بھی بنائی ہے۔