لائف اسٹائل

گوشت محفوظ رکھنے کے طریقے جان لیں

گوشت کو کافی دنوں تک فریزر میں محفوظ رکھا جا سکتا ہے

Share: Next Story >>>
اسکرین گریب

عموماً موسمِ گرما میں گوشت محفوظ رکھنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ چوں کہ قربانی کا گوشت تازہ اور صحت کے لیے مفید ہوتا ہے، اِس لیے اسے کافی دنوں تک فریزر میں محفوظ رکھا جا سکتا ہے، لیکن تین سے چھے ماہ کے عرصے میں اس کے خواص کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

گوشت کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے فوری طور پر صفر درجۂ حرارت پر محفوظ کر لینا چاہیے۔

جب ایک مرتبہ گوشت ڈی فروسٹ( غیر منجمد)کرلیں، تو دوبارہ ہرگز فریز نہ کیا جائے۔ فریزر میں رکھنے سے پہلے گوشت کو صاف پانی سے دھو کر خشک کر لینا چاہیے اور پھر پلاسٹک بیگز یا ایئر ٹائٹ بیگز میں بند کر کے رکھنا چاہیے۔

گوشت کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کے لیے متعدّد طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں، مثلاً:

فریزر میں محفوظ کرنا:

گوشت کو فوری طور پر کم ازکم منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ پر فریزر میں رکھنا چاہیے تاکہ وہ خراب نہ ہو۔

ویکیوم سیلنگ:

گوشت ویکیوم سِیل کرنے سے زیادہ دیر تک تازہ رہتا ہے۔ اِس طریقے سے گوشت میں موجود ہوا نکال دی جاتی ہے، تو بیکٹیریا کی نشوونما کم ہوجاتی ہے۔

نمک لگا کر محفوظ کرنا: نمک، گوشت کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور نمک لگا کر گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

پکانے کے بعد محفوظ کرنا:

گوشت کو پکانے کے بعد بھی فریزر میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے، پکانے سے گوشت میں موجود بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں۔

یہ امر پیشِ نظر رکھنا چاہیے کہ قربانی کے گوشت کو طویل دورانیے کے لیے محفوظ نہ کیا جائے اور منجمد گوشت زیادہ سے زیادہ ایک سے دو ماہ کے اندر استعمال کر لیا جائے۔