لائف اسٹائل

زندگی کو آسان بنانے والے گھریلو ٹوٹکے کونسے؟

آزمودہ گھریلو ٹوٹکے، آپ بھی کریں ٹرائی

Share: Next Story >>>
کانوں کی سماعت سے گزرنے والا ہر ایک گھریلو ٹوٹکا مفید ہی ہو ایسا ضروری نہیں

روزمرّہ زندگی میں ہمیں انگنت مسائل کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے جن میں سے اکثر مسئلے کچھ چھوٹے چھوٹے کاموں کو کر کے حل کیے جاسکتے ہیں۔

کسی کام کو آسان بنانے یا اس کا حل گھریلو طور پر نکالنے کیلئے استعمال ہونے والے طریقے ہی ٹوٹکے کہلاتے ہیں جو ایسے ہی کوئی بھی ہوا میں نہیں بول دیتا بلکہ اکثر ٹوٹکے تو نسل در نسل چلتے چلے آرہے ہوتے ہیں۔

اگرچہ کچھ لوگ ٹوٹکوں پر یقین نہیں کرتے اور ان کو کرنے سے ڈرتے ہیں وہیں بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کوئی بھی گھریلو ٹوٹکا سنتے ہی اسے فی الفور آزما لیتے ہیں۔

اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں کہ کانوں کی سماعت سے گزرنے والا ہر ایک گھریلو ٹوٹکا مفید ہی ہو ایسا ضروری نہیں بلکہ اکثر لوگ غلط ٹوٹکے بھی بتادیتے ہیں اس لیے ہر ٹوٹکا آزمانے سے پہلے اس سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرلینی چاہئے۔ لیکن ڈریں نہیں ہم آج آپکو ایسے آزمودہ ٹوٹکے بتانے جارہے ہیں جو آپ کی زندگی کو ہر صورت آسان بنا دیں گے۔

مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکے توجہ سے پڑھیے:

تھکے ہوئے پیروں کو آرام دینے کے لیے نیم گرم پانی میں لیموں کے چند قطرے شامل کرکے اس میں پاؤں ڈبو دیں۔

اگر ہچکی آرہی ہو، تو لونگ کھالیں یا پھر ایک گلاس پانی پی لیں۔

گلدان کے پانی میں میں اگر صابن کے کچھ ٹکڑے ڈال دئیے جائیں تو پھول دیر تک ترو تازہ رہتے ہیں۔

سنک کی نالی بند ہوجائے، تو گرم پانی میں کپڑے دھونے کا سوڈا شامل کر کے سنک میں ڈال دیں۔

پھٹکری باریک پیس کر کچن کے کیبنٹس میں رکھیں، تو کیڑے پیدا نہیں ہوتے۔

صابن کے چند ٹکڑے، سرسوں کے تیل میں گرم کرنے کے بعد لکڑی کے دروازوں اور چارپائیوں کے جوڑوں پر ڈالنے سے چرچراہٹ ختم ہوجاتی ہے۔