لائف اسٹائل

ہائی ہیلز کا خیال کیسے رکھا جائے؟

خواتین میں یوں تو ہائی ہیلز کئی جسمانی مسائل پیدا کرسکتی ہیں

Share: Next Story >>>
گاڑی خود چلانے والی خواتین کبھی ہیل پہن کر ڈرائیونگ نہ کریں

خواتین میں یوں تو ہائی ہیلز کئی جسمانی مسائل پیدا کرسکتی ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بھی فیشن کی وجہ سے خواتین کے جوتوں میں ہیلز کی مقبولیت کبھی کم نہیں ہوئی ہے۔ ہیلز پہن کر چلنا جتنی مہارت کا کام ہے۔ ان کا خیال رکھنا بھی ایک اہم کام ہے کیوں کہ اگر آپ کی ایک ہیل زیادہ گھس جائے گی اور دوسری ٹھیک ہوگی تو بھی آپ کی چال پر فرق پڑے گا۔

اپنی ہیلز کو سب سے پہلے گتے کے ڈبوں میں رکھ لیجئے۔ کبھی روزانہ ایک ہی سینڈل نہ پہنئے۔ آپ کے پاس اگر جوتوں کی کمی ہے تو ان کی تعداد میں اضافہ کرنا ہی بہتر ہوگا وگرنہ ایک ہی جوتا مسلسل استعمال سے دوسرے یا تیسرے مہینے بدوضع، بدرنگ اور خراب ہو جائے گا۔

جوتوں کو بھی آرام دینے کی ضرورت ہے اس لئے انہیں بدل بدل کر پہنئے۔ لمبے سفر سے لوٹنے کے بعد جوتوں کو صحن یا برآمدے میں 10 منٹ رکھا رہنے دیں۔ اس کے بعد صاف سوتی کپڑے سے ان کی جھاڑ پونچھ کرلیں اور پھر انہیں جوتوں کے ریک میں رکھ دیں۔

گاڑی خود چلانے والی خواتین کبھی ہیل پہن کر ڈرائیونگ نہ کریں۔ ہیلز اتار کر ہی گاڑی چلائیں یا پھر نوکدار جوتوں کے علاوہ کوئی چپل پہن کر گاڑی چلائی جائے تو جوتے متاثر نہیں ہوں گے۔

چمڑے کے جوتے زیادہ احتیاط چاہتے ہیں۔ پہلی احتیاط تو یہ کریں کہ انہیں وقتاً فوقتاً صاف کرلیا کریں۔ کبھی پلاسٹک کے شاپر میں نہ رکھیں اور چمڑے کی مخصوص پالش بھی ضرورت محسوس کریں تو ضرور آزما لیں۔ ہیلز کی گرد صاف کرنے کے لئے Suede Eraser استعمال کیا کریں۔گیلا کپڑا پھیر کر انہیں صاف نہ کیا کریں۔

اگر ہیلز میں ناگوار حد تک پسینے کی بو بس گئی ہو تو بیکنگ سوڈے کی تھوڑی سی مقدار اندر باہر چھڑک کر کچھ دیر یا رات بھر کے لئے رکھا رہنے دیں۔ بعدازاں صاف کپڑے سے جوتا صاف کرلیں۔ بیکنگ پاؤڈر میں یہ خاصیت ہے کہ وہ بو کو جذب کرلیتا ہے۔

جن ہیلز پر براؤن، سفید یا سیاہ پالش کرنا ہو، پالش کرنے اور چمکانے کے لئے علیحدہ برش استعمال کریں۔