لائف اسٹائل

مچھروں کو گھر سے کیسے بھگائیں ؟

Share: Next Story >>>

مچھر جس کو ہم معمولی سا کیڑا سمجھتے ہیں لیکن حشرات الارض میں یہ سے سب سے زیادہ خطر ناک جاندار ہے جس کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ مرتے ہیں۔

سب سے زیادہ انسان جس جاندار کی وجہ سے مرتے ہیں وہ مچھر ہی ہے،اس لئے اس کو 'ارتھ ڈیڈلیسٹ انیمل' کہا جاتا ہے۔

مچھر کی وجہ سے دنیا بھر میں ملیریا، ڈینگی اور مختلف ممالک میں زیکا وائرس جیسے امراض وبا کی صورت پھیل رہے ہیں اور ان بیماریوں کے نتیجہ میں ہر سال 10لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

مچھر کے کاٹنے سے خارش اور سوزش عام ہے لیکن یہ ملیریا، ڈینگی بخار، زیکا اور ویسٹ نیل جیسی خطرناک بیماریوں کا باعث بھی بنتے ہیں۔

جانلیوا بیماری میں مبتلا کردینے والے اس کیڑے 'مچھر' سے اپنے گھر کو محفوظ بنانے کیلئے یہ نسخہ اپنائیں۔

کافی:

مچھر کو گھر سے دور رکھنے کیلئے کافی سب سے بہترین چیز ہے۔ گھر میں جن جگہوں پر پانی موجودہو، مثلاً سوئمنگ پول ، پانی کی ٹنکیاں وغیرہ، وہاں کافی کے بیج ڈال دیں۔

پانی میں کافی ڈالنے سے مچھروں کے انڈے پانی کی سطح پر آجائیں گے اور وہاں آکسیجن کی کمی کے سبب یہ انڈے ختم ہوجائیں گے۔

کافور:

گھر میں مچھر زیادہ ہوجائیں تو کھڑکی اور دروازوں کے قریب کافور جلادیں اور 30 منٹ کیلئے گھر کو مکمل طور پر بند کردیں کہ کافور کے جلنے سے نکلنے والا دھواں گھر میں ہی قید رہے اور مچھروں کا خاتمہ کرسکے۔

بہتر یہ ہے کہ اس دوران گھر کو بند کر کے باہر چلیں جائیں اور جب آپ 30 منٹ گزرجانے کے بعد اپنے گھر میں داخل ہونگے تو مچھر وں کی لاشیں گھر میں پائیں گے جنکو جھاڑو کی مدد سے یکجا کر کے گھر سے باہر لازمی پھینک دیں ورنہ کہیں چھوٹے بچے مرے ہوئے مچھر منہ میں ڈال لیں۔